پہلے واجبات پھر حج آپریشن، سعودی ایوی ایشن کا پی آئی اے کو نوٹس

پہلے واجبات پھر حج آپریشن، سعودی ایوی ایشن کا پی آئی اے کو نوٹس
پہلے واجبات پھر حج آپریشن، سعودی ایوی ایشن کا پی آئی اے کو نوٹس

  

لاہور (ویب ڈیسک) سعودی ایوی ایشن نے واجبات کی ادائیگی کے بغیر پی آئی اے کو حج آپریشن شروع کرنے سے روکتے ہوئے واجبات کی ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا، پی آئی اے حکام نے فنانس کمیٹی سے مشاورت شروع کردی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران ایئرپورٹس پر طیارے کھڑے اور لینڈ کرنے کی مد میں بننے والی رقم ادا نہیں کی جس پر سعودی ایوی ایشن نے 4لاکھ 32ہزار ریال (1کروڑ 16لاکھ اور 64ہزار روپے) کے بقایا جات اداکرنے کے لئے پی آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے ہیں لیکن 9ماہ گزرنے کے باوجود بقایاجات ادا کئے گئے نہ انکا جواب دیا گیا، سعودی ایوی ایشن نے اب وارننگ نوٹس جاری کیا جس کے مطابق 17اگست کو ہونے والے حج آپریشن سے قبل اگر بقایا جات ادا نہ کئے گئے تو پی آئی اے کے کسی طیارے کو لینڈ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ حج آپریشن سے پہلے واجبات فوری ادا کئے جائیں، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد واجبات ادا کردیئے جائیں گے۔

مزید :

بزنس -