سندھ محبت ریلی فائرنگ کیس ‘متحدہ کے حماد صدیقی سمیت 6کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ محبت ریلی فائرنگ کیس ‘متحدہ کے حماد صدیقی سمیت 6کارکنوں کے ناقابل ضمانت ...
سندھ محبت ریلی فائرنگ کیس ‘متحدہ کے حماد صدیقی سمیت 6کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداددہشتگردی کی عدالت نے سندھ محبت ریلی فائرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے حماد صدیقی سمیت چھ کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقدمے میں ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عامر سرپھٹا کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے ۔مفرو ملزمان میں عدنان، نعیم ، اخلاص اورشہزاد شامل ہیں ۔

یاد رہے 2013ءمیں سندھ محبت ریلی میں فائرنگ سے متعددافراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -