ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے: کپل شرما

ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے: کپل شرما
ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے: کپل شرما

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ انہیں ٹی وی کے کام کرنے کے انداز سے نفرت ہے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کپل شرما کا کہنا تھا کہ انہیں مزاحیہ کردار اور فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے۔ کپل شرما نے اپنی ناسازی طبیعت کی بناءپر کچھ عرصہ تک اپنے پروگرام ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ سے دوری اختیار کی ہے۔ واضح رہے کہ کپل شرما کی فلم ”کس کس کو پیار کروں“ 25ستمبر کو ریلیز ہوگی اس فلم میں ارباز خان اور سمرن کور بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -