پیر محل،سابق ایم پی اے راﺅ اقبال اور بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین ،بڑا بیٹاراﺅ اظہر قاتل نکلا

پیر محل،سابق ایم پی اے راﺅ اقبال اور بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین ،بڑا بیٹاراﺅ ...
پیر محل،سابق ایم پی اے راﺅ اقبال اور بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین ،بڑا بیٹاراﺅ اظہر قاتل نکلا

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایم پی اے راﺅ اقبال اور بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،اہل خانہ نے بڑے بیٹے راﺅ اظہر کیساتھ ملکرقتل کو خودکشی قراردیاتھا۔تفصیلات کے مطابق پیر محل میں سابق ایم پی اے راﺅ اقبال اور انکے بیٹے سابق ناظم کو بڑے بیٹے راﺅ اظہر نے جائیداد کے تنازع پر گزشتہ روزقتل کر دیاتھاتاہم اہل خانہ کی طرف سے کہا گیا کہ راﺅا قبال کوانکے مقتول بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کرکے خودکشی کرلی ہے تاہم انوسٹی گیشن کے بعدآج پولیس نے انکے بڑے بیٹے راﺅ اظہر کو باپ اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے خودکشی کے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا ہے۔راﺅ اظہر نے جائیدا د کے تنازع پر باپ اور بھائی کو قتل کیا۔یاد رہے مقتول راﺅ اقبال 1997میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں مشرف دور میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -اہم خبریں -