نبیل گبول کی سیکیورٹی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ،الطاف حسین قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں:سابق رکن اسمبلی

نبیل گبول کی سیکیورٹی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ،الطاف حسین قتل کی ...
نبیل گبول کی سیکیورٹی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ،الطاف حسین قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں:سابق رکن اسمبلی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے سابق رکن نبیل گبول نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے انہیں قتل کر نے کی دھمکی دی ہے تاہم انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ الطاف حسین نے ان سے حقائق بیان کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے اور انہیں قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے اس لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔نبیل گبول نے درخواست میں کہاہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور سند ھ حکومت نے سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے تاہم اگر مجھے کچھ ہوتاہے تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی ۔انہوں نے درخواست میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے کیونکہ انہیں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -