پاکستان ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کی دوڑ سے باہر ،فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا

پاکستان ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کی دوڑ سے باہر ،فائنل بھارت اور چین کے درمیان ...
پاکستان ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کی دوڑ سے باہر ،فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ۔سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف کو چینی کیوئسٹ ین بنگ تاﺅنے سیمی فائنل میں5-4کے فریمزسے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ جاری ہے جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔سیمی فائنل کا مقابلہ پاکستان اور چین کے درمیان کھیلا گیا جس میں چینی کیوئسٹ ین بنگ تاﺅ نے پاکستانی محمد آصف کو 5-4کے فریمز سے ہر ادیا۔اب ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی اور چینی کیوئسٹ ین بنگ تاﺅ مدمقابل ہونگے۔

مزید :

کھیل -