سی ٹی او نے 14اگست پر مری جانے والے سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

سی ٹی او نے 14اگست پر مری جانے والے سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں
سی ٹی او نے 14اگست پر مری جانے والے سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹی ٹریفک آفس نے 14اگست کے حوالے سے مری میں سیاحوں کے داخلے ،ٹریفک اور سیکیورٹی پلان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ سیاحوں کو 13اگست سے 16اگست تک مری میں داخل ہونے کیلئے سیاحوں کو ہوٹل کی بکنگ دکھانی ہوگی اور سیاح صبح چھ بجے سے شام آٹھ بجے تک مری میں داخل ہو سکیں گے اس کے بعدداخلے پر پابندی ہو گی ۔

سی ٹی او کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ مری میں موٹر سائیکل کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی لیکن مری کے رہائشیوں کوان پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -