دبئی میں سوتی نوجوان لڑکی سے شرمناک حرکت ، آنکھ کھلنے پر ایسا انکشاف کہ اس نے سوچا بھی نہیں تھا

دبئی میں سوتی نوجوان لڑکی سے شرمناک حرکت ، آنکھ کھلنے پر ایسا انکشاف کہ اس نے ...
دبئی میں سوتی نوجوان لڑکی سے شرمناک حرکت ، آنکھ کھلنے پر ایسا انکشاف کہ اس نے سوچا بھی نہیں تھا

  

دبئی (نیوز ڈیسک)دبئی میں تیونسی خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کے الزام میں مصری نوجوان کو حراست میں لے لیاگیا، خاتون نے عدالت کو بتایاکہ ’میں سورہی تھی اورمجھے محسوس ہو اکوئی میرا زیر جامہ اتار رہاہے‘جبکہ ملزم کا کہناتھاکہ نشے کی حالت میں کچھ پتہ نہیں چلا۔ 

تیونس کی 29سالہ خاتون ایس اے نے دبئی کرمینل کورٹ میں موقف اپنایاکہ ملزم نے مجھے جنسی طور ہراساں کرتے ہوئے میرے زیر جامہ اتارنے کی کوشش کی ، وہ اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ صبح سات بجے کے قریب محسو س کیا کہ کوئی میرا زیر جامہ اتاررہا ہے جس پرآنکھ کھل گئی، زور زور سے چلانا شروع کر دیا ہے ،میں خوفزدہ ہوگئی اور ایش ٹرے اٹھا کر اس ملزم پر پھینک دیا۔اسی دوران غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ یہ وہی مصری شخص تھا جسے میری دوست نے ایک دن پہلے فلیٹ پر مدعو کیا تھا۔ایس اے نے مزید بتایاکہ شور سن کر دوسرے فلیٹ کے دوست بھی آگئے لیکن کہنے کے باوجود کسی نے پولیس کو نہیں بلایا۔ بعد ازاں خود فون کرکے پولیس کو بلایاجنہوں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری طرف 30سالہ ملزم ایم جی نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ اس نے شراب پی ہوئی تھی اسلئے پتہ نہیں چلا ،تاہم ایم جی نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کیس کی دوبارہ سماعت 2ستمبر کوہوگی۔

مزید :

جرم و انصاف -