قصور واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

قصور واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
قصور واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قصور واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کی جانب سے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ قصور واقعہ کا مقدمہ صرف فوجی عدالت ہی سن سکتی ہے ،بچوں سے زیادتی کر کے ان کی ویڈیوز بنائی جاتی رہیں اور پھر بلیک میل کر کے بھتہ لیا جاتا رہا ۔مزید کہا گیا کہ بااثر ملزمان گواہوں کو عدالت نہیں آنے دینگے، بھتے کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جاتے ہیں ۔ ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ نے کہا کہ لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں اور بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیا اگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو قوم ہمیں معاف نہیں کریگی۔

مزید :

لاہور -