چیف آف جوائنٹ سٹاف کمیٹی کا اجلاس،تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت:آئی ایس پی آر

چیف آف جوائنٹ سٹاف کمیٹی کا اجلاس،تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت:آئی ...
چیف آف جوائنٹ سٹاف کمیٹی کا اجلاس،تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف سمیت سربراہ پاک فضائیہ اور سربراہ بحری فوج نے ہر قسم کے خطرے کا موثر جوانے دینے کے عزم کا اظہار کیاہے ۔

جنرل راشد محمود کی زیرصدارت جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوںاور سیکریٹری دفاع نے شرکت کی ،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں جاری ریسکیوآپریشن کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر جنرل راشد محمود نے سیلاب زدہ علاقوںمیں فوج کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشن کو سراہا ۔اجلاس کے دوران تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف موثر جواب دینے پر عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -