ضمنی انتخابات این اے 19ہری پور ، ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے

ضمنی انتخابات این اے 19ہری پور ، ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات بائیو میٹرک ...
ضمنی انتخابات این اے 19ہری پور ، ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ این اے 19ہری پور کے ضمنی انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے۔این اے 19ہری پور میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کیلئے 60مشینیں خرید لی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 16اگست کوہری پور کے 20پولنگ سٹیشنز پربائیومیٹرک مشینیں نصب کر دی جائیں گی۔تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ بائیومیٹرک مشینیں تجربے کیلئے لگائی جارہی ہیں اس سلسلے میں پریذائیڈنگ افسروں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے تمام امیدواروں کو آن بورڈ لے لیا ہے کمیٹی کی سفارش پر بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کا فیصلہ کیاگیاہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کرے ہوئے کہاکہ ووٹر پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کے بعد اپنا شناختی کارڈ دکھائے گا،انتخابی عملہ ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر مشین میں داخل کرے گا،شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے ووٹر انگوٹھا یا انگلی بائیومیٹرک مشین پر رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ کی تصدیق روایتی طریقے سے بھی کی جائے گی،پولنگ عملہ بھی ووٹر کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرے گا۔تصدیق ہونے کی صورت میں ووٹر کوبیلٹ پیپر جاری کیا جائےگا۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ اگر کل شیڈول دیا تو بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -