انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ کے سات ملزمان کو 90 روزکیلئے رینجرزکی تحویل میں دیدیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ کے سات ملزمان کو 90 روزکیلئے رینجرزکی تحویل ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ کے سات ملزمان کو 90 روزکیلئے رینجرزکی تحویل میں دیدیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے سات ملزمان کو 90 روزکیلئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایم کیو ایم کے ان کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں رنچھوڑلائن سے گرفتارکیا گیا تھا جن میں کاشف عرف مچھر ، خرم ،محمود ، مبین ، شاہد عرف کالا اور زبیر عرف ہانڈی شامل ہیں ۔رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے،ملزم محمود نے 47افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

کراچی -