قصور زیادتی سکینڈل کے پانچ ملزموں کو 28روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

قصور زیادتی سکینڈل کے پانچ ملزموں کو 28روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ...
قصور زیادتی سکینڈل کے پانچ ملزموں کو 28روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے قصور زیادتی سکینڈل کے پانچ ملزموں کو 28روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا  ۔ تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں 780اے کی دفعات شامل کئے جانے کے بعد ملزموں کو آج لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لئے ان کے 30روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قصور زیادتی کیس کے 5ملزموں کا 28روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کو ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب پولیس کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں بچوں سے زیادتی کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن اورآ ر پی او شیخوپورہ اوردیگر پولیس حکام بھی شریک تھے۔

مزید :

لاہور -