شیخ رشید احمد نے خود کو کمزور ایم این اے قرار دے دیا

شیخ رشید احمد نے خود کو کمزور ایم این اے قرار دے دیا
شیخ رشید احمد نے خود کو کمزور ایم این اے قرار دے دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خود کو کمزور ایم این اے قرار دے دیا ۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میں توآج تک حکومت سے ایل این جی کی قیمت بھی نہیں پوچھ سکا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کے گردو نواح میں دو نمبر لوگوں کو زمینیں الاٹ کی گئیں۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمدسابق وزیر اطلاعات اور وزیر ریلوے رہ چکے ہیں ، وہ قومی اسمبلی میں اس وقت عوامی مسلم لیگ کے واحد رکن ہیں ۔شیخ رشید احمد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سپورٹر بھی مانے جاتے ہیں۔

مزید :

لاہور -