بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی مولانا عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو رہوگئے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی مولانا عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو ...
بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی مولانا عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو رہوگئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لڑکی گیتا کواپنے پا س رکھنے اور اسکی آواز بلندکرنے پر بالی ووڈ سٹار سلمان خان بھی ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اور اُن کا شکریہ اداکیا۔

سلمان خان نے این ڈی ٹی وی سے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر” مُنی “کی قسمت میں سلمان خان نہیں جو اسے اسکے گھر تک بحفاظت پہنچادے۔انہوں نے کہا کہ ہم عبدالستار ایدھی کے مشکور ہیں جنہوں نے گیتا کو 13سال سے بحفاظت رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں بھارت میں گیتا کے خاندان کے بارے میں نہیں جانتاتاہم وہاں پاکستان میں گیات کے اچھے دوست اور ایک خاندان بھی ہوگامگر پھر بھی ہندوستانی بچی کوپاکستان کی بجائے اسکے وطن میں اچھی زندگی دی جانی چاہئے۔

یاد رہے کہ قوت گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کوبلقیس ایدھی نے ایک کمرے میں مند ربھی بناکر دیاہو ا ہے تاکہ وہ آزادی سے اپنی مذہبی رسومات اداکرسکے۔سلمان خان اور بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان گیتا کی کہانی کو دیس بھر میں پھیلارہے ہیں۔سلمان خان نے کہاکہ ہمارے لئے گیتا کے ماں باپ کو ڈھونڈنا مشکل ہے ایسا نہ ہو کہ ہم اسے غلط ماں باپ کے پاس لے جائیں،ہماری سرکار گیتا کے ماں باپ کو ڈھونڈ رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے ڈھونڈ لیں گے کیونکہ یہ وہ کامیاب لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پھر بھی اگر گیتا مجھ سے ملنا چاہتی ہے تو مجھے اس سے مل کے خوشی ہوگی۔

مزید :

تفریح -