قصور زیادتی سکینڈل ‘مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست قابل سماعت قرار ،حکومت سے جواب طلب

قصور زیادتی سکینڈل ‘مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست قابل سماعت قرار ...
قصور زیادتی سکینڈل ‘مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست قابل سماعت قرار ،حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قصور واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور حکومت سے ایک ہفتے کے اندر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ قصور واقعہ کا مقدمہ صرف فوجی عدالت ہی سن سکتی ہے ،بچوں سے زیادتی کر کے ان کی ویڈیوز بنائی جاتی رہیں اور پھر بلیک میل کر کے بھتہ لیا جاتا رہا ۔مزید کہا گیا کہ بااثر ملزمان گواہوں کو عدالت نہیں آنے دینگے، بھتے کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جاتے ہیں ۔ ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ نے کہا کہ لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں اور بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیا اگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو قوم ہمیں معاف نہیں کریگی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -