پاکستان کا ایک نیا دوست ملک جس کے بارے میں آپ کومعلوم نہیں ، صدر نے بتادیا

پاکستان کا ایک نیا دوست ملک جس کے بارے میں آپ کومعلوم نہیں ، صدر نے بتادیا
پاکستان کا ایک نیا دوست ملک جس کے بارے میں آپ کومعلوم نہیں ، صدر نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکہ سابق حکمران ملک کو قرض کے بوجھ تلے دباچھوڑ کرگئے ہیں لیکن اب کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے ، چین ، سعودی عرب اور ترکی کے علاوہ دوست ملک آذربائیجان بھی ہے جس کے بارے میں دنیا کو معلوم نہیں ، پاکستان کی کافی امداد کی ہے ، اللہ نے سبب بنایا تو اب خوابوں کو حقیقت بھی بنائیں گے ۔
اے پی این ایس کے عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کاکہناتھاکہ معاشی صورتحال پہلے سے بدل چکی ہے ، حکومت کی کوششوں اور اللہ کی مدد سے کئی دوست بھی ملے ہیں ، سعودی عرب ، چین اور ترکی کے علاوہ آذربائیجان نے بھی مدد کی ہے جس کے بارے میں دنیا کو بہت کم معلوم ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اقصادی راہداری منصوبے سے ملک کی قسمت بدل جائے گی ۔
صدر نے کہاکہ حکومت ملک اور قوم کی بہتری میں تمام اقدامات کررہی ہے اور دہشتگردی کی لعنت سے بھی کافی حدتک نجات پالی ہے ۔