بیلا روس تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے:وزیر اعظم

بیلا روس تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے:وزیر اعظم
بیلا روس تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے:وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منسک (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،بیلا روس اور پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہیں اس لیے دونوں مل ملکر کام کریںتو ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں ۔بیلا روس کے دورے پر پاکستان اور بیلا روس کے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیلا روس کے ساتھ تجارتی ، اقتصادی اور سیاسی سطح پر باہمی تعلقات بڑھائیں جائیں گے جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ حاصل ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک وسائل کی دولت سے مالا مال ہیں اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ۔

مزید :

قومی -