چیئرمین نیب مشکل میں ، اچانک غیر ملکی دورہ پر ورانہ ہو گئے

چیئرمین نیب مشکل میں ، اچانک غیر ملکی دورہ پر ورانہ ہو گئے
چیئرمین نیب مشکل میں ، اچانک غیر ملکی دورہ پر ورانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ حکام کی جانب سے کرپشن کیسز میں تحقیقات میں تیزی لانے کا دبائو چیئرمین نیب کیلئے مشکل صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کے باعث وہ اچانک غیر ملکی دورہ پر روانہ ہو گئٖے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان کی چند روز قبل اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان سے کرپشن کے مختلف مقدمات پر کارروائی میں تیزی لانے کا کہا گیا تھا تاہم نیب سندھ اور پنجاب کے کئی مقدمات میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب3روزہ سرکاری دورہ پرویانا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 4دن تک قیام کریں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب ایک ماہ کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -