رینجرز کا پولیس کو خط،19پولیس افسران اور اہلکاروں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

رینجرز کا پولیس کو خط،19پولیس افسران اور اہلکاروں کے سنگین جرائم میں ملوث ...
رینجرز کا پولیس کو خط،19پولیس افسران اور اہلکاروں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 19 افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی اور اس ضمنی میں پولیس حکام کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خط میں کہاہے کہ پولیس کے ایک ایس ایس پی اکرم ابڑو سمیت 19پولیس اہلکار بھتہ خوری ،اغواءبرائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ہیں جن کیخلاف ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی ۔رینجرز نے خط میں کہاہے کہ یہ افسران مختلف جگہوں پر تعینات ہیں جن میں سب انسپکٹرراجہ خالد ،ممتاز ،انسپکٹر واصف قریشی ،چوہدری اعظم شامل ہیں ۔

رینجرز نے خط میں کہاہے کہ ان پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف تفتیش کی جائے اور ایکشن لیاجائے کیونکہ یہ تمام افسران اور اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -