سیفل گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈ رنٹ پلانٹ کیخلاف کارووائی،پلانٹ گرا دیا گیا

سیفل گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈ رنٹ پلانٹ کیخلاف کارووائی،پلانٹ گرا دیا ...
سیفل گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈ رنٹ پلانٹ کیخلاف کارووائی،پلانٹ گرا دیا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹر بورڈ نے نیوکراچی کے علاقہ سیفل گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے واٹر ہائیڈ رنٹ پلانٹ پربند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ سیفل گوٹھ میں غیر قانونی طور پر چلنے والے ہائیڈرنٹ پلانٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا  جس میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

ذرائِع کے مطابق واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کی موجودگی میں ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ غیر قانونی پلانٹ کو گرا دیا گیا ہے ۔واٹر بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ یہ ہائیڈرنٹ پلانٹ کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر چلایاجا رہا تھا۔

مزید :

کراچی -