جے آئی ٹی قصور جنسی کیس کی جلد سے جلد تحقیقا ت کرکے رپورٹ پیش کرے:شہباز شریف

جے آئی ٹی قصور جنسی کیس کی جلد سے جلد تحقیقا ت کرکے رپورٹ پیش کرے:شہباز شریف
جے آئی ٹی قصور جنسی کیس کی جلد سے جلد تحقیقا ت کرکے رپورٹ پیش کرے:شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو قصور جنسی کیس کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت قصور سکینڈ ل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ، صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ،آ ر پی او شیخو پورہ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور جنسی کیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کے جے آئی ٹی واقعے کی جلد سے جلد رپورٹ پیش کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی آئی جی ابو بکر کی سربراہی میں بننے والی پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم 14روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب اور عدالت میں پیش کریں ۔شہباز شریف نے آئی جی پنجاب اور جے آئی ٹی ٹیم کو حکم دیا ہے کہ وہ آج ہی قصور کا دورہ کریں جس کے بعد یہ ٹیم قصور روانہ ہوگئی ہے ۔

مزید :

لاہور -