نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی کو گرفتار کرلیا

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی کو گرفتار کرلیا
نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی کو گرفتار کرلیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل اکاﺅنٹ بلٹی بیورو ’نیب‘نے کاروائی کرکے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی معصوم شاہ کو گرفتار ۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ معصوم شاہ پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے آج کاروائی کر کے معصوم شاہ کواسلام آباد سے گرفتار کیا جن پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے نا جائز استعمال کاالزام ہے ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ امیر حید ر ہوتی کے معاون خصوصی معصوم شاہ نے صوبوں میں پلاٹوں کی غیر قانونی تقسیم،اختیارات کے ناجائز استعمال ،غیر قانونی بھرتیوں سے کروڑوں روپے کمائے ۔معصوم شاہ نے حیات آباد ،سعید آباد اور کراچی میں پلاٹ خریدے اور اندرون و بیرون ملک اکاﺅنٹ بنائے ۔ذرائع کے مطابق معصوم شاہ کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا جس کے بعد ان سے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حید ر ہوتی کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مزید :

پشاور -