کوئٹہ میں دھماکہ ،پولیس اہلکار شہید،تین افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ ،پولیس اہلکار شہید،تین افراد زخمی
کوئٹہ میں دھماکہ ،پولیس اہلکار شہید،تین افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی میں تھانے کے قریب دھماکہ ہواہے جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار شہید اور تین شہری زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا عمل جاری ہے جبکہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حادثہ کی جگہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیاہے ۔سیکیورٹی اداروں نے حادثہ کی جگہ سے لوگوں کو بھی ہٹادیاہے کیونکہ کہیں دوسرادھماکہ نہ ہو ۔

بم ڈسپوژل سکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی بتایا جاسکے گا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا ۔