انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س،اہم تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س،اہم تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س،اہم تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلا س میں اہم سفارشات پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی صدارت میں ہواجس میں اہم تجاویززیر غور رہیں۔اجلاس میں اہم سفارشات پیش کی گئیں جن میں نادرا کی جانب سے شناختی کارڈبنواتے ہی شہری کے نام کا اندراج ووٹر لسٹ میں درج کیے جانے کی تجویز زیر غور رہی ۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کسی شہری کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا اس کا نام خود بخود قومی ووٹر لسٹ میں بھی درج کر لیا جائے البتہ صارف کو شناختی کارڈ بنواتے وقت اس کے عارضی یا مستقل پتہ پر ووٹ کے اندراج کا آپشن دیا جائے گا کہ آیا وہ ووٹ اپنے عارضی پتہ پر رجسٹر کروانا چاہتا ہے یا اپنے مستقل پتہ پر ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا اموات و پیدائش کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا۔

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کے اجلاس میں تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار چیف الیکشن کمشنر کو دینے جبکہ جوڈیشل معاملات میں فیصلے کرنے کا اختیار الیکشن کمشنر کو دینے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں ۔

مزید :

اسلام آباد -