مچھر کاٹ جائے تو خارش کر کے اپنی مشکلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ ان نسخوں کو آزما کر الجھن سے چھٹکارا پائیں

مچھر کاٹ جائے تو خارش کر کے اپنی مشکلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ ان نسخوں کو ...
مچھر کاٹ جائے تو خارش کر کے اپنی مشکلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ ان نسخوں کو آزما کر الجھن سے چھٹکارا پائیں

  

لندن(نیوزڈیسک)مچھر ایک ایسی چیز ہے جو کسی نہ کسی طرح ہمیں کاٹنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور اس کے بعد جلد سرخ ہوجاتی ہے اور خارش ہونا عام سی بات ہے۔آئیے آپ کو گھر کے باورچی خانے میں موجود اشیاءکے بارے میں بتاتے ہیں جو اگرمچھر کاٹنے کے بعد لگائی جائیں تو جلد آرام آجاتا ہے اور تکلیف میں کمی ہوتی ہے۔

لہسن

اسے چھیل کر اس جگہ لگائیں جہاں مچھر نے کاٹا ہے اور تب تک لگا کر رکھیں جب تک تکلیف میں کمی نہ ہوجائے،اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔

ٹوتھ پیسٹ

اس میں موجود پیپر منٹ کی وجہ سے جلد آرام آجاتاہے۔مچھر کے کاٹنے والی جگہ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور خشک ہونے کے بعد متاثرہ جگہ کو پانی سے دھولیں۔

سرکہ

روئی کو سرکہ میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی چبھن کافی زیادہ کم ہوگئی ہے۔

لیموں

لیموں کا رس یا لیموں رگڑنے سے بھی آپ کی تکلیف خاطر خواہ کم ہوجائے گی۔

شہد

انٹی بائیوٹک خصوصیات کی وجہ سے شہد بھی بہت مفید اثرات رکھتا ہے۔اسے متاثرہ جگہ لگانے سے نہ صرف تکلیف کم ہوگی بلکہ انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔

کوار گندل یا ایلو ویرا

اس کا رس یا پتا مچھر کے کاٹنے والی جگہ پر لگائیں،یہ بھی دیگر اشیاءکی طرح آپ کے درد کے احساس کو بہت زیادہ کم کردے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -