پیپلز پارٹی نہ ختم ہوئی نہ ہوگی،اب میں نے جھنڈ اٹھا لیا ہے :بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی نہ ختم ہوئی نہ ہوگی،اب میں نے جھنڈ اٹھا لیا ہے :بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی نہ ختم ہوئی نہ ہوگی،اب میں نے جھنڈ اٹھا لیا ہے :بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لوگ پیپلز پارٹی کے ختم ہو نے کی بات کرتے ہیں ،ان کو بتا دوں کو پیپلز پارٹی نہ تو کبھی ماضی میں ختم ہوئی تھی اور نہ ہی اب ختم ہوئی ہے کیو نکہ اب پیپلزپارٹی کا جھنڈا میں نے سنبھال لیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹوکی شہادت کے بعد کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی تب بے نظیر بھٹو نے پارٹی کا جھنڈا سنبھالا۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے لیکن عوام نے ہمیں ووٹ دیا اور اب پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگا کر سیاست کی جاتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ۔پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکتی کیو نکہ اب اس کا جھنڈا میں نے سنبھا ل لیا ہے ۔بلاول ہاﺅس میں اقلیتوں کے دن کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس تاریخ کو پیپلز پارٹی نے اقلیتی دن قرار دیا ہے ،میرے لیے یہ بے حد خوشی کاموقع ہے کہ میںآج کے دن آپ کے درمیان ہوں ۔پیپلز پاری کا یہ موقف ہے کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شخص صرف پاکستانی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی نے قائد اعظم کی اس تقریر کو مد نظر رکھا کے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ اپنی عبادت آزادی کے ساتھ مکمل کر سکتے ہیں ۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتی ۔جتنا مر ضی مشکل وقت آجائے ہمارا نظر یہ وہ ہی رہے گا۔پیپلز پارٹی فریقے ،صوبے اورزبان کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتی ۔پاکستان کی عوام کو تقسیم کرنا مفاد پرست کی سازش ہے ،بھٹو عوام کو متحد کرنا چاہتے تھے اسی بات کی سزا بھٹو کو دی گئی ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری حکومتیں سازشوں کا شکار ہو کر ختم ہوتی رہی اور عوام کو تقسیم کیا جا تا رہا۔مفاد پرستوں نے مذہب کو بد نام کیا جس وجہ سے ہمارے ملک پر دہشت گردی کی چھا پ لگ گئی ۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں نے میر ی ماں کو شہید کیا لیکن جد وجہد نہیں رکی ۔اس کے بعد پیپلز پارٹی کو سلمان تاثیر کی لاش کا تحفہ دیا گیا ہمارے لیڈروں کے بچوں کو اغوا کیا گیا ،ہمارے لوگوں پر حملے کیے گئے ،جو لاشیں گرا کر ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ شہادت ہمارا میراث ہے ۔تقسیم کرنےوالوں کی سازش کو ناکام بنا کر متحدہ ہو جائیں ۔

مزید :

کراچی -