بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید، بھارتی ڈپٹی ...
بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پربلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں فریدہ نامی خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا گیا ۔ پاکستان کی نکیال ، بھمبر گلی اور کوٹلی میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونیوالی خاتون کے لواحقین سے تعزیت کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے جولائی کے مہینے میں33 جبکہ اگست کے مہینہ میں 24مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے ۔ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بجواٹ کے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اوربھارتی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے افراد سے گفتگو کی اور علاقہ کے مکانات کا جائزہ بھی لیا ۔

مزید :

قومی -