باپ بننے کے خواہش مند مردوں کو کونسا گوشت کھانا چاہیے؟ ماہرین نے اہم ترین مشورہ دے دیا

باپ بننے کے خواہش مند مردوں کو کونسا گوشت کھانا چاہیے؟ ماہرین نے اہم ترین ...
باپ بننے کے خواہش مند مردوں کو کونسا گوشت کھانا چاہیے؟ ماہرین نے اہم ترین مشورہ دے دیا

  

نیو یارک (نیوز ڈیسک) اولاد کی نعمت سے محروم مرد ادویات اور ٹوٹکوں پر لاکھوں روپے بھی لٹا بیٹھتے ہیں اور اپنی صحت کا بڑا نقصان بھی کروالیتے ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے حل کیلئے سب سے پہلے اپنی خوراک پر توجہ دینی چاہئے، اور یقینی بنانا چاہئے کہ روز مرہ غذا میں مرغی کا تازہ گوشت شامل ہو۔

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق جس طرح مرغی کا تازہ گوشت مردانہ تولیدی صحت کیلئے بہت مفید ہے اسی طرح ڈبہ بند گوشت مردانہ صحت اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کو سخت نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ اہم انکشافات IVFعلاج کروانے والے 141مردوں پر کی گئی تحقیق میں سامنے آئے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو مرد مرغی کا گوشت زیادہ کھاتے تھے ان میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت گوشت کم کھانے والوں کی نسبت 20 فیصد زیادہ تھی۔

سائنسی جریدے Fertility and Sterilityمیں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ بازار میں دستیاب فروزن اور ڈبہ بند گوشت میں کیمیکلز اور سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے جو سپرم کی صحت کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، اور اسی بناء پر مردانہ مسائل سے پریشان لوگوں کو اس سے پرہیز اور مرغی کے تازہ گوشت کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -