پاکستانی انجینئر نے میدان مار لیا، ایسا زبردست سافٹ ویئر بنا ڈالا جس کی انٹر نیٹ صارفین کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

پاکستانی انجینئر نے میدان مار لیا، ایسا زبردست سافٹ ویئر بنا ڈالا جس کی انٹر ...
پاکستانی انجینئر نے میدان مار لیا، ایسا زبردست سافٹ ویئر بنا ڈالا جس کی انٹر نیٹ صارفین کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

  

آک لینڈ (نیوز ڈیسک) پاکستانی قوم پر قدرت کا خاص انعام ہے کہ نصف صدی کے مصائب کے باوجود اس میں ایسے ایسے گوہر نایاب جنم لے رہے ہیں کہ جن کی قابلیت اور کامیابی کو دنیا سلام کرتی ہے۔ انجینئر ڈاکٹر رضوان اصغر بھی ایک ایسی ہی شاندار مثال ہیں کہ جنہوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کردیا ہے کہ جس کا مقابلہ دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا سافٹ ویئر بھی نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی لڑکے نے میدان مار لیا، دنیا میں ملک کا پرچم بلند کر دیا

یونیورسٹی آف آکلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانی انجینئر نے Oblivionنامی سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو کسی بھی صارف کا انٹر نیٹ پر موجود تمام ڈیٹا تلاش کرکے اسے صاف کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یورپ میں پاس کئے گئے ایک قانون کے مطابق کوئی بھی صارف انٹر نیٹ پر موجود ایسے مواد کو ڈیلیٹ کرواسکتا ہے جو اس کی تضحیک، تذلیل یا پریشانی وغیرہ کا سبب بن رہا ہو۔ اس قانون کے منظور ہونے کے بعد گوگل کو 10لاکھ سے زائد صارفین نے اپنے بارے میں قابل اعتراض مواد کو انٹر نیٹ سے ہٹانے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ لیکن گوگل یہ کام بہت سست روی سے کرتا ہے۔ دوسری طرف انجینئر رضوان کا تیار کردہ سافٹ ویئر کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کسی بھی صارف کی تصاویرم ویڈیوز اور اس کے بارے میں لکھی گئی تحریروں کو انٹر نیٹ کے اربوں پیجز سے ڈھونڈ لیتا ہے۔

دنیا کے نامور آئی ٹی ماہرین نے اسے ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے اور یہ خصوصاً ایسے لوگوں کیلئے بڑی نعمت قرار دیا جارہا ہے کہ جن کے بارے میں ان کی رضامندی کے بغیر قابل اعتراض مواد انٹرنیٹ پر شائع کیا جاچکا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -