ہائی کورٹ :چینی قونصلیٹ کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے خلاف درخواست پر نوٹس

ہائی کورٹ :چینی قونصلیٹ کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے خلاف درخواست پر نوٹس
ہائی کورٹ :چینی قونصلیٹ کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے خلاف درخواست پر نوٹس

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیو مسلم ٹاﺅن کی سروس روڈ پر چائنیز قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے زیر تعمیر دیوار ہٹانے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔مسٹر جسٹس شاہد مبین نے شہری رانا سجاد صدیق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے عوامی شاہراہ پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیو مسلم ٹاﺅن کی سروس روڈ پر چائینز قونصلیٹ کی حفاظتی دیوارکی تعمیر شروع کر دی ہے جس سے رہائشیوں کو دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سروس روڈ پر دیوار تعمیر کر کے شہریوں کے لئے بنائی گئی سڑک کو بند کیا گیا ہے اور وہاں پولیس چیک پوسٹ بنائی جا رہی ہے جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ،دیوار کی تعمیر روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26اگست پر ملتوی کردی۔

مزید :

لاہور -