جسٹس مامون رشید شیخ نے عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی

جسٹس مامون رشید شیخ نے عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست کی سماعت سے معذرت ...
جسٹس مامون رشید شیخ نے عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، مسٹر جسٹس مامون الرشید شیخ کے روبرو سہیل انور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی، درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاﺅس پر قبضے کی کوشش کی اور پی ٹی وی پر حملہ کروایا ، عمران خان آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ،انہیں نا اہل قرار دیا جائے، عدالت نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

مزید :

لاہور -