نشے میں چور سٹوڈنٹ نے اپنے ٹیچر کو ای میل میں کیا لکھ ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

نشے میں چور سٹوڈنٹ نے اپنے ٹیچر کو ای میل میں کیا لکھ ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ ...
نشے میں چور سٹوڈنٹ نے اپنے ٹیچر کو ای میل میں کیا لکھ ڈالا؟ تفصیلات جان کر آپ ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شراب کے عادی لوگ جب نشے سے مغلوب ہوتے ہیں تو کیسے کیسے گل کھلاتے ہیں اس کا اندازہ ایک امریکی طالب علم کی ای میل سے کیا جاسکتا ہے جو اب انٹر نیٹ پر پھیل چکی ہے اور صارفین اس سے محظوظ ہورہے ہیں۔

پیڑک ڈیوڈسن نامی طالب علم نے رات بھر کے نشے کے بعد اپنے لیکچرار صاحب کو ای میل لکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے لکھا ’’بس ویسے ہی آپ کو بتارہا ہوں کہ آپ ایک ۔۔۔ ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ آپ گنجے بھی ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو کسی لڑکی سے آپ کی دوستی کرواسکتا ہوں جو آپ کے بال واپس اگادے گی اور آپ کو خوش رکھے گی۔ اور ہاں میں اپنی اسائنمنٹ کی تاریخ میں توسیع بھی چاہتا ہوں کیونکہ کل کے بعد میں بیمار ہونے والا ہوں۔ اچھا پھر پیر کو ملتے ہیں۔ پیٹرک ڈیوڈ سن۔ ‘‘

خوش قسمتی سے استاد صاحب بھی اپنے نالائق طالب علم کی عادات سے واقف تھے، اس لئے ناراض نہیں ہوئے بلکہ اسے اسائنمنٹ میں توسیع بھی دے دی۔ انہوں نے جوابی ای میل میں لکھا، ’’پیٹرک، لگتا ہے تمہاری رات خوب موج میں گزری۔ میں تمہاری اسائنمنٹ کی تاریخ بدھ 11:59pmتک بڑھا رہا ہوں۔ مجھے اچھا لگا کہ تمہیں میرے گنجے سر کی فکر ہے۔ میری اہلیہ اسے پسند کرتی ہیں۔ اور میری اتنی آمدنی نہیں کہ مصنوعی بال لگواسکوں۔ اور ہاں اگلی بار ای میل لکھو تو ساتھ وہ چیز بھی بھیجنا جو تم پیتے ہو، تاکہ اسے پی کر میں تمہاری ای میل کو بھلا سکوں۔‘‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -