مشہور زمانہ فلم بیٹ مین میں جوکر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے موت سے پہلے ڈائری میں آخری الفاظ کیا لکھے؟ دل کو افسردہ کردینے والی تفصیلات منظر عام

مشہور زمانہ فلم بیٹ مین میں جوکر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے موت سے پہلے ...
مشہور زمانہ فلم بیٹ مین میں جوکر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے موت سے پہلے ڈائری میں آخری الفاظ کیا لکھے؟ دل کو افسردہ کردینے والی تفصیلات منظر عام

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اداکار ہیتھ لیجر 2008ء میں انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی کو قرار دیا تھا۔ ہیتھ لیجر نے بیٹ مین جیسی شہرہ آفاق فلم میں جوکر کا کردار ادا کیا تھا جو ان کی بے پناہ شہرت کا باعث بنا۔ ہیتھ لیجر کی موت کے 7سال بعد اس کے والد نے اس کی ڈائری ایک ڈاکومنٹری کی شکل میں عوام کے سامنے پیش کر دی ہے۔ ہیتھ کے والد کِم نے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں اداکار کی ڈائری دکھائی گئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ موت سے قبل اداکار نے اپنی ڈائری میں بائے بائے(Bye Bye)لکھا تھا جس سے ان کی موت کو ایک نئے انداز سے دیکھا جانے لگا ہے۔

کِم کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیتھ لیجر کی لکھائی بہت اچھی تھی اور اس نے پوری ڈائری بہت خوشخطی کے ساتھ لکھی لیکن آخری الفاظ ’’بائے بائے‘‘ کی لکھائی بہت بری تھی، بظاہر لگتا ہے کہ انہوں نے یہ الفاظ بہت جلدی میں لکھے تھے۔ ڈائری پڑھنے سے پتا چلتا ہے ہیتھ لیجر اپنے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرنے کے لیے کس قدر محنت کرتا تھا، وہ کیمرے کے سامنے آنے سے قبل کئی روز تک اس کردار کی مشق کرتا اور خود کو اس میں غرق کر لیتا تھا۔ ڈائری میں لکھا ہے کہ اداکار نے اپنی فلم ’’دی ڈارک نائٹ‘‘ کے کردار کی تیاری کے لیے خود کو2ہفتے تک ہوٹل کے ایک کمرے میں بند کیے رکھا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -