حکومت نے قصور سکینڈل سے بے خبر افسر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

حکومت نے قصور سکینڈل سے بے خبر افسر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا
حکومت نے قصور سکینڈل سے بے خبر افسر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

  

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے شرمناک ترین سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب حکومت کے اہم وزراءکی جانب سے اس سکینڈل کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور اب حکومت نے اس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک ایسے افسر کو سربراہ مقرر کیا ہے جس کے اپنے دور میں یہ واقعات ہوتے رہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ویڈیو سکینڈل سے بے خبر افسر ابوبکر بخش کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جو 2013ءسے 2015ءتک آر پی او شیخوپورہ رہ چکے ہیں اور ان کی سروس کے دوران یہ واقعات بھی ہوتے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے مشکوک فیصلوں کے باعث ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہمیشہ کی طرح بااثر ملزمان کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -