یوفون نے پشاور اور ملحقہ علاقوں میں 3Gگنجائش میں اضافہ کردیا

یوفون نے پشاور اور ملحقہ علاقوں میں 3Gگنجائش میں اضافہ کردیا

  

پشاور(پاکستان نیوز) 10اگست، 2016۔ یوفون نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اپنی 3Gسروسز کی گنجائش میں اضافے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ ان علاقوں میں جمرود، باڑہ، شبقدر، نوشہرہ، چارسدہ، پبی اور اس کے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ صارف کی ضرورت سے منسلک تصور کے ساتھ یوفون کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد ، سیالکوٹ اور کوئٹہ میں بھی اب گنجائش میں بہتری کے ساتھ 3Gسروس فراہم کی جارہی ہے جہاں صارفین اب تکنیکی بہتری کے باعث زیادہ بہتر 3Gسروس استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی اپنی جامع اور مستقل تحقیق کی بنیاد پر 3Gکوریج، گنجائش اور صارف کے تجربے کا احاطہ کرتی ہے۔ یوفون اپنی بھرپور توجہ کوریج، گنجائش اور صارف کے تجربے پر مرکوز رکھتا ہے تاکہ صارف کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں روانی لائی جائے اور اس کے نتیجے میں پشاور میں 3Gکی گنجائش بڑھانے کے ساتھ روز مرہ بنیادوں پر بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔ جیسا کہ اس کا نعرہ ہے کہ 'انتہائی تیزاسپیڈ اور وسیع کوریج کے ساتھ' یوفون اپنے 3Gنیٹ ورک کی گنجائش میں بہتری کے ساتھ تیزرفتار انٹرنیٹ اور کوریج گھر کے کمرے تک فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس لئے یوفون کا عزم ہے کہ 3Gکے موجودہ اور نئے صارفین کے استعمال میں اضافہ لایا جائے۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے ذوق و شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے 3Gگنجائش بڑھنے کے نتیجے میں ویڈیو اسٹریمنگ بھی بہتر ہوگی۔ 3Gپیکجز استعمال کرنے کے لئے صارف محض *3#ڈائل کرکے اپنا مطلوبہ پیکج ایکٹو کرلیں۔یوفون کے ترجمان نے بتایا، "پشاور خیبرپختونخوا کا دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہماری جانب سے 3Gسروسز کی گنجائش میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے۔ اس اقدام سے موبائل انٹرنیٹ صارفین اپنے استعمال میں بہتری سے لطف اندوز ہوں گے اور پشاور کے عوام میں انٹرنیٹ کے مجموعی استعمال میں بہتری آئے گی۔ "یوفون کی ملک بھر میں بہتر خدمات اور مستقل جدت کے نتیجے میں صارف کے 3G کے استعمال کا تجربہ بہتر ہوگیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -