عمران خان کی چیر یٹیز سے متعلق شائع معلومات حقائق کے برعکس ہیں: ترجمان تحریک انصاف

عمران خان کی چیر یٹیز سے متعلق شائع معلومات حقائق کے برعکس ہیں: ترجمان تحریک ...
عمران خان کی چیر یٹیز سے متعلق شائع معلومات حقائق کے برعکس ہیں: ترجمان تحریک انصاف

  

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی چیریٹیز سے متعلق شائع شدہ معلومات انتہائی لغو اور حقائق کے بالکل برعکس ہیں، چیرٹی کمیشن کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی کسی بھی چیریٹی کیخلاف کسی تحقیق کا علم نہیں ۔ ترجمان کا اپنے بیا ن میں کہنا تھا کہ چیریٹی کمیشن کو کسی قسم کی معلومات یا تحقیقات درکار ہوتیں تو ٹرسٹیز کے علم میں لائی جاتیں۔ تمام بنک اکاﺅنٹس اورچندہ مہموں کی تمام تر تفصیلات ٹرسٹیز کے علم میں ہیں۔

مزید :

لاہور -