وہ 8 شعبے جو آپ کی ازدواجی زندگی کو برباد کر سکتے ہیں ؟ جانئے اور ان سے اجتناب کریں
لندن(نیوزڈیسک) کچھ شعبے اس طرح کے ہوتے ہیں کہ اگر انہیں چُن لیا جائے تو انسان اتنا مصروف ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی گھریلو زندگی کو وقت ہی نہیں دے پاتا اور اپنے جیون ساتھی کے ناچاقی کی وجہ سے بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے،آئیے آپ کو 8ایسے شعبوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن میں طلاق کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ڈانسرز
ایسے افراد جو اس شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں ان میں طلاق کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔امریکی ادارہ شماریات کے ڈیٹا تجزیہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس شعبے میں طلاق کے امکانات43.05فیصد ہوتے ہیں۔
ریسٹورنٹ ملازمین
ایسے افراد میں طلاق کی شرح 38.43فیصد ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ رات دیر تک نوکری کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے جیون ساتھی ان سے ناراض رہنے لگتے ہیں۔
مساج کرنے والے
اس شعبے سے وابستہ افراد میں طلاق کی شرح 38.22فیصد ہوتی ہے اور اس کی وجہ اس شعبے میں مختلف اقسام کے لوگوں سے ملنا اور جیون ساتھی کا اس پر ناراض ہونا شامل ہے۔
بھاری مشین پر کام کرنے والے
ایسے افراد بہت زیادہ تھکاوٹ کاشکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اپنی گھریلوزندگی پر توجہ نہیں دے پاتے۔ان افراد میں طلاق کی شرح 32.74فیصد ہوتی ہے۔
فیکٹری ورکرز
دن بھر مشقت اور بہت کم آمدن کی وجہ سے ان افراد کے گھر میں چپقلش ہوتی رہتی ہے۔اس شعبے سے وابستہ افراد میں طلاق کی شرح 29.78فیصد ہوتی ہے۔
ٹیلی فون آپریٹر
یہ شعبہ بھی ازداوجی زندگی کے لئے زیادہ اچھا نہیں ہے اور اس میں طلاق کی شرح 29.30فیصد ہے۔
میڈیکل شعبہ
اس شعبہ میں آپ کو ہر وقت چاک و چوبند رہنا پڑتا ہے جس کا گھریلو زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے لہذا یہ شعبہ بھی شادی شدہ افراد کے لئے مشکلات پیدا کرتا ہے۔
پولیس
اس شعبے میں بھی لوگوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور ہر وقت لوگوں کی خدمت کرنا ہوتی ہے لیکن اس کوشش کے دوران گھریلو زندگی ناخوشگوار ہوسکتی ہے۔