مسافر بورڈنگ گیٹ پر پہنچا تو جہاز رن وے کی جانب روانہ ہوچکا تھا، جہاز میں سوار ہونے کیلئے بھاگ کر رن وے کے درمیان جاپہنچا، ائیرپورٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا لیکن پھر اس مسافر کے ساتھ کیا کیا گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

مسافر بورڈنگ گیٹ پر پہنچا تو جہاز رن وے کی جانب روانہ ہوچکا تھا، جہاز میں ...
مسافر بورڈنگ گیٹ پر پہنچا تو جہاز رن وے کی جانب روانہ ہوچکا تھا، جہاز میں سوار ہونے کیلئے بھاگ کر رن وے کے درمیان جاپہنچا، ائیرپورٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا لیکن پھر اس مسافر کے ساتھ کیا کیا گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)آپ نے بس نکل جانے کی پریشانی میں مبتلا مسافروں کو بس کے پیچھے دوڑتے اور لپک کر سوار ہوتے تو دیکھا ہوگالیکن شاید کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کوئی مسافر رن وے کی جانب بڑھتے طیارے کے پیچھے بھی دوڑ سکتا ہے، اور پھر اسے رکوا کر سوار بھی ہوسکتا ہے۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

یہ عجیب و غریب واقعہ ہسپانوی دارالحکومت کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافروں کی جہاز میں سواری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک مسافر آن پہنچا۔ اس وقت طیارہ بورڈنگ برج کو چھوڑ چکا تھا اور ٹیک آف کے لئے رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا مگر اس مسافر نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور بورڈنگ برج سے چھلانگ لگاکر طیارے کی جانب دوڑ کھڑا ہوا۔ گراﺅنڈ سٹاف کے ایک رکن نے اس دلچسپ و عجیب واقعہ کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

دنیا کی بد ترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کونسی ہے؟ آپ بھی جانئے اور کبھی غلطی سے بھی اس پر سفر نہ کریں کیونکہ۔۔۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یہ شخص دو بیگ پکڑے بورڈنگ برج کے کنارے پر بیٹھا ہے، جسے پہلے ہی طیارے سے علیحدہ کیا جاچکا ہے۔ چند لمحے بعد یہ تقریباً 10 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگادیتا ہے اور پھر اپنے دونوں بیگ اٹھا کر طیارے کی جانب دوڑ لگادیتا ہے۔ اس شخص نے ہاتھ ہلا ہلا کر جہاز کو رُکنے کا اشارہ کیا اور اس وقت ایک اور عجوبہ رونما ہو گیا کہ جب پائلٹ نے طیارہ روک کر اسے سوار بھی کروالیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس منفردمسافر کا تعلق بولیویا سے ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ تاخیر سے ائیرپورٹ پہنچا تھا اور اپنی فلائٹ نکل جانے کے خوف سے بورڈنگ برج سے چھلانگ لگا کر رن وے کی طرف بڑھتے ہوئے طیارے کے پیچھے بھاگ نکلا تھا۔ میڈرڈ ائیرپورٹ سے تو اسے روانہ ہونے کی اجازت مل گئی البتہ منزل پر پہنچتے ہی اسے تحویل میں لے کر اس کی شناختی معلومات حاصل کی گئیں۔ ایوی ایشن قوانین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا ءپر اسے بہت بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس شخص نے انتہائی خطرناک حرکت کی کیونکہ اسے دہشت گرد سمجھ کر اس کے خلاف مسلح کارروائی بھی ہوسکتی تھی جس کا نتیجہ اس کی موت کی صورت میں نکل سکتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -