نوجوان کی جانب سے محبوبہ کو شادی کی پیشکش اور اگلے دن لڑکی سرے سے سارا واقعہ ہی بھول گئی، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو نوجوان لڑکے کی حالت پر ہنسی آجائے گی

نوجوان کی جانب سے محبوبہ کو شادی کی پیشکش اور اگلے دن لڑکی سرے سے سارا واقعہ ...
نوجوان کی جانب سے محبوبہ کو شادی کی پیشکش اور اگلے دن لڑکی سرے سے سارا واقعہ ہی بھول گئی، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو نوجوان لڑکے کی حالت پر ہنسی آجائے گی

  

لندن (نیوز ڈیسک) محبت کا اظہار ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ یہ ضروری ہے کہ اظہار محبت محبوب کی توقعات اور مزاج کے مطابق ہو ورنہ تمام محنت رائیگاں جاسکتی ہے۔ اس اہم بات کا خیال نہ رکھنے والے ایک نوجوان کے انجام سے یقینا آپ بھی سبق سیکھ سکتے ہیں۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لوگان نامی نوجوان نے ویب سائٹ ریڈٹ پر اپنی داستان غم سناتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیلر نامی لڑکی کی محبت میں دو سال سے گرفتار ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے ٹیلر شادی سے متعلق باتیں کررہی تھی اور وہ اکثر ذکر کرتی تھی کہ اس کی خواہش ہے کہ اسے شادی کے لئے انتہائی شاندار انداز میں پروپوز کیا جائے۔ لوگان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلر کو یورپ کی سیر کے لئے لے گیا لیکن اس دوران شادی کی پیشکش نہ کی کیونکہ اس کا خیال تھا کہ یہ انتہائی ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے جسے کسی خاموش اور پرسکون جگہ پر ہی سرانجام دینا چاہیے۔ سیر و سیاحت سے واپس آکر وہ ٹیلر کو فطری حسن سے بھرپور ایک خوبصور ت دیہات میں لے گیا اور کھلتے پھولوں اور بہتے جھرنوں کے درمیان اسے منگنی کی انگوٹھی پیش کردی۔

دنیا کے طاقتور اور مشہور ترین لوگوں میں سے ایک شخص دولہا دلہن کو اپنی شادی کی تصاویر میں نظر آگیا، کون آدمی تھا؟ ایسا انکشاف کہ نوبیاہتا جوڑے کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا

بدقسمتی سے ٹیلر کو یہ طریقہ بالکل پسند نہ آیا اور اس نے شدید احتجاج کیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اسے شادی کی پیشکش انتہائی دھوم دھام کے ساتھ کی جائے گی۔ مزید ظلم یہ ہوا کہ ٹیلر نے صرف پیشکش کو ہی رد نہیں کیا بلکہ انگوٹھی لینے کے بعد یہ اعلان بھی کردیا کہ وہ یوں تصور کرے گی کہ گویا یہ واقعہ ہوا ہی نہیں۔ اب وہ سب کچھ بھلا کر پھر سے شادی اور پروپوزل کے متعلق باتیں کرنے لگی ہے، اور بیچارہ لوگان اس فکر میں مبتلا ہے کہ اسے ایک لمبا سفر پھر سے شروع کرنا ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -