چلتی ٹرین سے 9 کروڑ روپے چوری ہوگئے، انداز ایسا ڈرامائی کہ جان کر آپ بالی ووڈ کی فلمیں بھول جائیں گے
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلموں میں جرم کا ایک سے بڑھ کر ایک طریقہ سکھایا جاتا ہے، اور لگتا ہے کہ کوئی اور ان مناظر کو پسند کرے نہ کرے جرائم پیشہ افراد ضرور بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ چالاک مجرموں نے بالی ووڈ سٹائل کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسی حیران کن چوری کر ڈالی ہے کہ بھارتی سکیورٹی ایجنسیاں سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔
جنسی زیادتی کے مجرم شخص نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ اسے فوری رہا کردیا گیا کیونکہ۔۔۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے 342 کروڑ روپے کی رقم سالم سے چنائی ریل گاڑی کے ذریعے بھجوائی تھی۔ یہ خصوصی مال گاڑی رات نو بجے سالم سے روانہ ہوئی اور اگلی سہ پہر چار بجے چنائی جاپہنچی۔ جب ملازمین نوٹوں کے ڈبے اتار رہے تھے تو ایک بوگی میں پڑے ڈبے کھلے نظر آئے جبکہ نوٹ بھی ادھر اُدھر بکھرے پڑے تھے، اور جب اوپر کی جانب نظر اٹھائی تو بوگی کی چھت میں بنے چوکور سوراخ کو دیکھ کر سب ساکت رہ گئے۔
معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا گیا تو پتہ چلا کہ سالم سے چنائی کے سفر کے دوران چوروں نے ایک بوگی کی چھت میں 2x2فٹ کا سوراخ کیا اور اس کے ذریعے اندر داخل ہوکر تقریباً 5کروڑ 78 لاکھ روپے کی رقم لے اڑے۔ مال گاڑی میں موجود محافظوں کو کچھ معلوم نہیں کہ شاطر چور کس وقت گاڑی میں سوار ہوئے، کیسے چلتی گاڑی کی چھت پر جاکر سوراخ کیا اور کروڑوں کی رقم اُڑا کر کہاں غائب ہوگئے۔بھارتی ایجنسیاں اس عجیب و غریب چوری کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہیں لیکن تاحال چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔