نوجوان کی فیس بک پر ایک اور آدمی سے دوستی، ملنے گیا تو اُس نے ایسی شرمناک ترین حرکت کر ڈالی کہ لوگوں کو منہ دکھانا مشکل ہوگیا، تفصیلات جان کر آپ کے بھی پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

نوجوان کی فیس بک پر ایک اور آدمی سے دوستی، ملنے گیا تو اُس نے ایسی شرمناک ترین ...
نوجوان کی فیس بک پر ایک اور آدمی سے دوستی، ملنے گیا تو اُس نے ایسی شرمناک ترین حرکت کر ڈالی کہ لوگوں کو منہ دکھانا مشکل ہوگیا، تفصیلات جان کر آپ کے بھی پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کا رواج بہت عام ہوچکا ہے مگر بھارت میں ایک نوجوان کو فیس بک پر ہونے والی دوستی ایسی مہنگی پڑی کہ نہ صرف عزت لٹوابیٹھا بلکہ بھاری رقم بھی لٹواتے لٹواتے بچا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگرہ شہر سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نوجوان ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہے۔ پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں اس نوجوان نے بتایا کہ فیس بک پر اس کی دوستی اندور شہر کے ایک شخص سے ہوئی جو اسے ملنے کے لئے آگرہ آیا۔ دونوں نے مل کر شہر کی سیر و سیاحت کی اور خصوصاً تاج محل بھی دیکھنے گئے۔ سیر کے بعد دونوں ایک ہوٹل میں گئے جہاں نئے دوست نے نوجوان کو نشہ آور مشروب پلا کر بیہوش کردیا۔

جنسی زیادتی کے بعد سزا سے بچنے کا آسان ترین طریقہ ملائیشیاءمیں سامنے آگیا

متاثرہ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ جب اسے ہوش آیا تو عزت لٹ چکی تھی اور وہ بیڈ پر برہنہ پڑا تھا۔ اس کا غم اس وقت نئی پریشانی میں بدل گیا جب اس کی عزت لوٹنے والے شخص نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو دکھائی اور کہا کہ اگر اسے ایک لاکھ 70 ہزار روپے ادا نہ کئے گئے تو وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردے گا۔

ساری دنیا کے سامنے رسوائی سے بچنے کے لئے متاثرہ نوجوان نے رقم اکٹھا کرنا شروع کردی اور قریب تھا کہ یہ بھاری رقم اپنی عزت لوٹنے والے درندے کو دے بیٹھتا کہ اس کے ایک دوست نے پولیس سے رابطے کا مشورہ دیا۔ لٹی ہوئی عزت تو واپس نہیں آ سکتی تھی البتہ پولیس کے پاس جانے سے بھاری رقم ضرور بچ گئی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے شیطان صفت جنسی لٹیرے کی تلاش شروع کر دی ہے ، تاہم تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -