کوٹ عبدالمالک ، یوسی 34مین بازار کا سیوریج ناکارہ ، گلیاں ، بازار پانی سے بھر گئے

کوٹ عبدالمالک ، یوسی 34مین بازار کا سیوریج ناکارہ ، گلیاں ، بازار پانی سے بھر ...

  

کوٹ عبدالمالک (ریاض چشتی سے) کوٹ عبدالمالک یو سی 34مین بازار شرقپور خورد سیوریج سسٹم درست نہ ہونے کی وجہ سے بارش اور گندا پانی کھڑا ہوا ہے۔ جب بھی بارش ہوتی ہے تو کئی کئی روز بارش کا پانی کھڑا رہتا ہے ۔سیوریج سسٹم کے پائپ چھوٹے ہونے کی وجہ سے سیوریج کا نظام بر طرح متاثر رہتا ہے۔ ریاست و غیرہ نے بتایا ہے کہ تھوڑی سی بھی بارش ہو جائے تو گلیاں بازار اور مین بازار مین پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ جس سے مکینو ں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔مکینوں نے ٹی ایم اے فیروزوالہ کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔اور جناز گاہ میں بھی پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ گٹر بند ہونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی باہر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمیشنر لاہور، چیف سیکریٹری بلدیات پنجاب ، ڈی سی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یو سی 34 کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ شرقپور خورد کے سیوریج سسٹم کے پائپ فوری طور پر تبدیل کیے جائیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک رانا حسنات احمد خان نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ سیوریج سسٹم کے بڑے پائپ جلد ڈالے جائیں گے اورجس سے سیوریج سسٹم بہتر ہو جائے گا اور مکینوں کی شکایت کا ازالہ بھی ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -