جناح سیکنڈری سکول‘ حبیب پارک‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

جناح سیکنڈری سکول‘ حبیب پارک‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگا رخصوصی) جناح سیکنڈری سکول‘ حبیب پارک‘ شاہدرہ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹارز گروپ آف کالج‘ 37A جی ٹی روڈ لاہور اور ایشا الباری سیکنڈری سکول ودیگر کا وزٹ کیا

اینڈ اکیڈمی‘ قلعہ گجر سنگھ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد168تھی ۔