ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کا ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کے اعزاز میں استقبالیہ

ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کا ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کے اعزاز میں ...

  

لاہور(پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ علامہ اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلز ویلفیئر سنٹر 818رضا بلاک میں معروف کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل نیازی کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معزز مہمان کے ہمراہ علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن بھی تھے، سابقہ چیئرمین بورڈ ہذا چوہدری محمد حفیظ اللہ، چیئرمین محمد سلیم شیخ اور ڈاکٹر وزیر حسین شاہ نے بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں بورڈ ہذا کے ایڈمنسٹریٹر معروف مخیر شخصیت الحاج محمد اکرام نسیم کے گرانقدر عطیات اور خدمات کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر سید کرامت علی شاہ بخاری سیکرٹری انفارمیشن بورڈ ہذا نے کہا کہ بورڈ ہذا کی اس بلڈنگ پیپلز ویلفیئر سنٹر میں بیک وقت سولہ خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں، انہوں نے مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ بورڈ ہذا کے دفتر میں اپنے عطیات جمع کروائیں یا زکوۃ و خیرات کے لئے بینک آف پنجاب کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں اکاؤنٹ نمبر CD-004094-005 یا دیگر خدمات کے لئے اکاؤنٹ نمبر CD-001661-001میں جمع کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -