پاک انگلینڈ آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع: شاہینوں کو سیریز برابر کرنے کا مشکل چیلنج درپیش

پاک انگلینڈ آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع: شاہینوں کو سیریز برابر کرنے کا ...
پاک انگلینڈ آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع: شاہینوں کو سیریز برابر کرنے کا مشکل چیلنج درپیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوول(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ آج سے اوول کے تاریخی میدان میں شروع ہوگا۔ اس میچ میں پاکستان کو کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کو برابر کرنے کا مشکل چیلنج درپیش ہے۔امکان ہے کہ یہ میچ انگلش سرزمین پر پاکستانی کپتان مصباح کا آخری میچ ہوگا کیونکہ اس کے بعد کئی سال تک پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں کوئی سیریز شیڈول نہیں۔پاکستان پہلا ٹیسٹ جیتنے کے باوجود اگلے دونوں میچ ہار گیا تھا ۔ تیسرا ٹیسٹ پاکستان کی گرفت میں تھا لیکن بلے بازوں کی نا اہلی کی وجہ سے یہ میچ انگلینڈ نے اپنے نام کر لیا۔ کپتان مصباح کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ پاکستان اور میرے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بلے باز اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلے جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینئر پلیئرز اس میچ میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو کھلایا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -