حامد سعید کاظمی رہائی کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد حنیف ودیگر کل لاہور پہنچیں گے

حامد سعید کاظمی رہائی کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد حنیف ودیگر کل لاہور پہنچیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ اور حامد سعید کاظمی رہائی کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد حنیف طیب جسٹس فار حامد سعید کاظمی مہم کے سلسلہ میں 12اگست کو لاہور پہنچیں گے ۔ وہ پنجا ب میں قیام کے دوران حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کے خلاف منعقد ہونیوالے احتجاجی اجتماعات اور 13اگست کو قائداعظم ہال ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں مستحکم پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مرکزی چیف آرگنائزر فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ اور انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر سید آفتا ب عظیم بخاری ان کے ہمراہ ہوں گے۔