پیرا میڈیکل سٹاف کے سروسز ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب

پیرا میڈیکل سٹاف کے سروسز ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب

  

لاہور( خبرنگار) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ایم ایس اور پرنسپل سروسز ہسپتال کے ساتھ کامیاب مذاکرات ،آج ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا، کچھ مطالبات منظور جبکہ مطالبات کی منظوری کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروسز ہسپتال کی انتظامیہ ایم ایس ڈاکٹرصلاح الدین خان ، پرنسپل ڈاکٹر حامد محمود بٹ، ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر معظم اور پی ایم او ون ڈاکٹر خواجہ محبوب نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران صوبائی چیئرمین یوسف بلا، چیئرمین سروسز ہسپتال محمد ارشد بٹ، جاوید بھٹی، چودھری مجید، لیاقت مغل، راشد محمود، شفیق شاہ، راؤ ریاض اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کیے ، مذاکرات میں کچھ مطالبات منظور کر لئے گئے جبکہ باقی مطالبات کی منظوری کے لئے ایک ہفتہ ایک ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔کامیاب مذاکرات کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے آج مورخہ 11 اگست کو ہونے والے احتجاج کو ملتوی کردیا ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین یوسف بلا اور چیئرمین سروسز ہسپتال ارشد بٹ نے کہا کہ کامیاب مذاکرات کے دوران کچھ مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں جبکہ باقی مطالبات کی منظوری کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ایک ہفتہ کے بعد اگر باقی مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو نیا لائحہ عمل طے کریں گے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سروسز ہسپتال انتظامیہ نے پیرا میڈیکل کے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہم ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین خان اور پرنسپل ڈاکٹر حامد محمود بٹ کے بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں یہ دونوں افسران ہسپتالوں کے ملازمین کی مایوسی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -