کرپشن کے خلافہماری تحریک کامیابی سے جاری ہے،نوشین حامد

کرپشن کے خلافہماری تحریک کامیابی سے جاری ہے،نوشین حامد

  

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہماری تحریک کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہی ہے اس تحریک سے کرپٹ عناصر کی نیند اڑ گئی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا ،اس سے قبل کرپشن کے خلاف کسی جماعت نے مہم نہیں چلائی ،پاکستان کے عوام کے خون پسینہ کی کمائی لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے اور ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ سیاست بہت مقد س کام ہے ،سیاست کا مقصد عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہیے مگر یہاں تو عوام کے مسائل کا حل کرنے کے بجائے حکمران اپنے مسائل حل کررہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -