صحافیوں ،وکلاء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھٹیااقدام ہے،وحید عالم

صحافیوں ،وکلاء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھٹیااقدام ہے،وحید عالم

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی وحید عالم خان ،مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چےئرمین یونین کونسل 230 اتحاد پارک ڈاکٹر ندیم اشرف امن کمیٹی پنجاب کے چےئرمین و مسلم لیگی رہنما محمد سلیم رضا نے کہا ہے کوئٹہ سول ہسپتال میں میڈیا و وکلا کے نمائندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا نا انتہائی گھٹیا اقدام ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں کو ئٹہ بم دھماکے ملک دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش ہیں۔ بزدلانہ حرکت کرنے والے قوم کے جذبے پست نہیں کر سکتے کو ئٹہ واقعہ سے ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میان نواز شریف کا کو ئٹہ دہشتگردی پر سخت موقف قومی امنگوں کی تر جمانی کرتا ہے انشاء اللہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -